نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ضروری/نقد آور فصلوں کا اجلاس

138

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ضروری/نقد آور فصلوں کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گندم کی قلیل مدتی اور طویل المدتی پیداواری حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کاشتکاروں اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بڑھانے کے لئے ہم آہنگ وفاقی اور صوبائی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔