نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، چینی کی قیمتوں کے حوالے سےفیصلے کئے گئے

154
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، چینی کی قیمتوں کے حوالے سےفیصلے کئے گئے

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر، شوگر ملز کے نمائندوں سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلےکئےگئے۔