اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک بالخصوص خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے ترسیلات زر کے بہائوکا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے ترسیلات زر کے بہائو کو بڑھانے، بہتر بنانے اور سہولت کی …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ترسیلات زر کے بہائوکا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک بالخصوص خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک سے ترسیلات زر کے بہائوکا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے ترسیلات زر کے بہائو کو بڑھانے، بہتر بنانے اور سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منتقلی کے وقت اور لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کی بہتر خدمت کی جاسکے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، گورنر اور ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔








