نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالس کی مشترکہ صدارت میں پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا اجلاس
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالس کی مشترکہ صدارت میں پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کاجا کالس نے پیر کے روزاسلام آباد میں پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر جامع تبادلہ خیال کیا جس میں تجارت و سرمایہ کاری، سکیورٹی تعاون، موسمیاتی اقدامات، ہجرت اور کثیرالجہتی تعاون سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔د
ونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس مکالمے نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔