نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے سیکا کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

112

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات پر کانفرنس (سیکا) کے سیکرٹری جنرل سفیر کیرات سریبے نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ایشیا میں مشترکہ اور جامع تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کے لیے سیکا کے وژن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تنازعات کی روک تھام، مقامی تنازعات کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور سیکا خطے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے روک تھام کی سفارت کاری، کثیرالجہتی اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سیکا کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فعال اور تعمیری کردار کو سراہا اور نائب وزیراعظم کو سیکا کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔