نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کو کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امورڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اور کروشین وفد نے یہاں ملاقات کی ۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے کروشیا کے وفد کی ملاقات ،متعدد شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعرات کو کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امورڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اور کروشین وفد نے یہاں ملاقات کی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں فریقوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، افرادی قوت کی منتقلی، ویزا سہولت، تعلیم، دفاع، موسمیاتی تبدیلی، سیاحت، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کے مختلف پہلوؤں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔دیرپا ترقی، علاقائی استحکام اور عالمی اقتصادی انضمام میں رابطہ (کنیکٹیوٹی) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فریقین نے پاکستان اور کروشیا کی بندرگاہوں کے درمیان تعاون کے امکانات اور مواقع پر بھی بات چیت کی۔ دونوں ممالک نے رواں سال یا 2027 کے اوائل میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امورڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اور کروشین وفد کا وزارت خارجہ آمد پر استقبال کیا۔








