نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا جاپان میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جاپان کے صوبہ کوماموتو میں منگل کو آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جاپان کے صوبہ کوماموتو میں منگل کو آنے والے تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔اسحاق ڈار نےمشکل گھڑی میں جاپان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جاپانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔