21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خوراک و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اور پی ایس ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے صارفین کے لیے معیاری اور سستی اشیائے ضروریہ کی اہمیت پر زور دیا اور سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ قیمتوں پر ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں