نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فاجون سے ملاقات

نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر یہاں سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فاجون سے ملاقات کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت …

نیویارک۔24ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر یہاں سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فاجون سے ملاقات کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔