نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس ،تیل و گیس کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل پر غور

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے ڈی جی پی سی کے ورک فلو کی ڈیجیٹائزیشن میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا جس سے کاروباری عمل میں آسانی اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے کمیٹی کے سابقہ فیصلوں کے مطابق آف شور بولی کے مراحل مکمل کرنے پر پٹرولیم ڈویژن کی کارکردگی کی تعریف کی۔کمیٹی نے 23 نئے آف شور بلاکس کی الاٹمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے ایل پی جی پلانٹ کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا اور شعبے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن میں اضافی ایل این جی کے انتظام اور پٹرول میں ممکنہ ایتھانول بلینڈنگ شامل ہیں۔انہوں نے توانائی کے شعبے میں ترقی اور بہتری کے لئے حکومت کی خصوصی کاوشوں کو بھی اجاگر کیا۔

مزید خبریں