نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پاکستان کے تزویراتی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لئے باہمی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کے ساتھ حالیہ سفارتی روابط اور آئندہ خارجہ پالیسی اقدامات کا جائزہ لیا۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ نے اہم نتائج پر بروقت عملدرآمد اور پاکستان کے تزویراتی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لئے باہمی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے کی …

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کے ساتھ حالیہ سفارتی روابط اور آئندہ خارجہ پالیسی اقدامات کا جائزہ لیا۔بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ نے اہم نتائج پر بروقت عملدرآمد اور پاکستان کے تزویراتی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لئے باہمی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔