اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع شام کے چیئرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد طہٰ الاحمد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور شام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی …
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع شام کے چیئرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد طہ ٰ الاحمد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع شام کے چیئرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد طہٰ الاحمد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور شام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی ۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے شامی عوام کے ساتھ پاکستان کی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔








