نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سے متعلق اجلاس

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کراچی کی بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سے متعلق کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا ۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ بحری امور، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے مالیات طارق باجوہ، سیکرٹری بحری امور، وزارتِ خزانہ کے نمائندے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ و پورٹ قاسم اتھارٹی کے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کراچی کی بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سے متعلق کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا ۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ بحری امور، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے مالیات طارق باجوہ، سیکرٹری بحری امور، وزارتِ خزانہ کے نمائندے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ و پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے شرکت کی۔ کمیٹی نے بندرگاہوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد کراچی کی بندرگاہوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنانا، تجارتی لاگت میں کمی لانا اور بندرگاہی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے اقتصادی فوائد میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بندرگاہوں کے ڈھانچے کی بہتری اور مؤثر انتظامی اقدامات کے لئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ پاکستان کے تجارتی اور معاشی مفادات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں