اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز (پی اے ایم آئی) کی جانب سے اٹھائے گئے امور پر غور کے لئے کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔ جمعرات کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے معیاری میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے فروغ، منصفانہ اور شفاف ٹیوشن …
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پی اے ایم آئی کی جانب سے اٹھائے گئے امور پر غور کے لئے کمیٹی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز (پی اے ایم آئی) کی جانب سے اٹھائے گئے امور پر غور کے لئے کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔
جمعرات کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے معیاری میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے فروغ، منصفانہ اور شفاف ٹیوشن فیس کے نظام کے قیام، ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے اور قومی صحت کی ضروریات و مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہل اور باصلاحیت طبی پیشہ ور افراد کی تیاری کے لئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صحت، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت، وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان سمیت پی اے ایم آئی کے نمائندگان نے شرکت کی۔








