نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، موجودہ علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بدھ کوترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دونوں جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔