اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی بندرگاہوں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بندرگاہوں پر تجارتی سامان کے رش میں کمی، تجارتی سہولت کے استحکام اور درآمدات، برآمدات سمیت مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے لاجسٹک نظام کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق منگل …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی بندرگاہوں کی آپریشنل کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستانی بندرگاہوں کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بندرگاہوں پر تجارتی سامان کے رش میں کمی، تجارتی سہولت کے استحکام اور درآمدات، برآمدات سمیت مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے لاجسٹک نظام کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق منگل کو یہاں منعقدہ اجلاس کے دوران کارکردگی کے فروغ، ٹرن ارائونڈ ٹائم کو کم کرنے اور کارگو کی آسان ہینڈلنگ کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی جدت، علاقائی اور عالمی تجارت میں پاکستان کی مسابقت کے فروغ کے عمل کی اہمیت اور بہتری پر زور دیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ریلوے، این سی ایس آئی ایف سی، ڈی جی این ایل سی، اے ایس میری ٹائم افیئرز اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔







