24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او آئی...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عابد علی سے ملاقات

- Advertisement -

جدہ۔25اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے 21 ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عابد علی سے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،

اسرائیلی جارحیت، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے قحط اور انسانی بحران کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔دونوں راہنمائوں نے تجارت، اقتصادی تعلقات اور عوامی روابط کے فروغ کے ذریعے برادرانہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے ساتھ صومالیہ کی یکجہتی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں