اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم کے کونسل آف وزراء کے 29 ویں اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کو 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو منعقدہ ای سی او -سی ایم او کے 29 …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان 2026-2027 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت کیلئے منتخب ہو گیا ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم کے کونسل آف وزراء کے 29 ویں اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کو 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو منعقدہ ای سی او -سی ایم او کے 29 ویں اجلاس میں پاکستان کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز کی صدارت سنبھالنے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے صدارت سنبھالنے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تہنیتی پیغامات اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور 2026 میں کونسل آف منسٹرز کے آئندہ اجلاس میں تمام ای سی او رکن ممالک کا پاکستان میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔








