نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کو ٹیلی فون، حالیہ سیلاب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ سیلاب کے باعث جانی نقصان اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ سیلاب کے باعث جانی نقصان اور بے گھر ہونے والے شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ملائیشیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے امداد اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ہم ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔