اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے جائزے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے صوبوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے جائزے کیلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے جائزے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
منگل کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے صوبوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ خصوصاً ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر مسلسل اور موثر نگرانی جاری رکھیں تاکہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے ذریعے صارفین کے استحصال کو روکا جا سکے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیف سیکرٹری بلوچستان، چیئرمین ٹی ڈی اے پی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزارت تجارت کے حکام اور صوبائی محکمہ خوراک کے نمائندگان نے شرکت کی۔







