نیویارک۔19فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے مغربی کنارے پر کنٹرول میں توسیع سے متعلق اسرائیل کے حالیہ فیصلوں، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں، غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے …
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
نیویارک۔19فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے مغربی کنارے پر کنٹرول میں توسیع سے متعلق اسرائیل کے حالیہ فیصلوں، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں، غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو فوری طور پر روکنے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت بورڈ آف پارٹیز مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں نمایاں اضافہ اور غزہ کی تعمیرِ نو کےلئے ٹھوس اقدامات کی راہ ہموار کرے گا۔
نائب وزیرِ اعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک معتبر، واضح مدت پر مبنی سیاسی عمل کے ذریعے ممکن ہے جو بین الاقوامی قانونی جواز اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کا حتمی مقصد 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاستِ کا قیام ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








