نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی منیلا میں نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی منیلا میں نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
منیلا۔23جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں منعقدہ آسیان ریجنل فورم 2026 کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت و سرمایہ کاری، کھیلوں اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ادارہ جاتی روابط، باقاعدہ روابط اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خارجہ ونسٹن پیٹرز نے حالیہ امریکا۔ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کے تعمیری کردار اور بات چیت، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








