- Advertisement -
مشہد۔3دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے شہر مشہد میں ای سی او وزرا کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں اور تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
- Advertisement -