نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کے سٹاک اور قیمتوں سے متعلق اجلاس

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کے سٹاک اور قیمتوں سے متعلق اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے چینی کے سٹاک کی پوزیشن اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کے سٹاک اور قیمتوں سے متعلق اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے چینی کے سٹاک کی پوزیشن اور قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گنے کی مناسب قیمت ملنی چاہیے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی نے آن لائن جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔