نیویارک۔19فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شام کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب ابراہیم اولابی نے فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے شام میں استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے حالیہ مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا …
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار سے شام کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی نیویارک میں ملاقات

مزید خبریں
نیویارک۔19فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شام کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب ابراہیم اولابی نے فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے شام میں استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے حالیہ مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان پر موثر عملدرآمد سے امن، اتحاد اور شام کی علاقائی سالمیت کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور موجودہ معاہدات کے احترام سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزیاں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ان سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق نمٹا جانا چاہیے۔ اس موقع پر شام کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب ابراہیم اولابی نے پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت کو سراہتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم کو شام میں استحکام اور قومی مفاہمت کےلئے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔








