نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، زرعی برآمدات اور تجارتی مسابقت میں اضافے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کی زرعی برآمدات اور تجارتی مسابقت میں اضافے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں منڈیوں تک رسائی کو بڑھانے، تجارت میں سہولت اور اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو مزید …

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کی زرعی برآمدات اور تجارتی مسابقت میں اضافے کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں منڈیوں تک رسائی کو بڑھانے، تجارت میں سہولت اور اہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، بیرون ملک اہم مشنز میں تعینات پاکستان کے سفیروں اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔