27.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا جمہوریہ مصر کے...

نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی پیش رفت پر گفتگو کی

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلی فونک تبادلہ خیال کے دوران کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق حالیہ علاقائی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کی مذمت بھی کی۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588251

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں