نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور پر بریفنگ دی

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے لارڈ عامر سرفراز نے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق لارڈ عامر سرفراز نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نائب وزیرِ اعظم کے مسلسل اور فعال کردار کو سراہا۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے لارڈ عامر سرفراز نے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کےمطابق لارڈ عامر سرفراز نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے نائب وزیرِ اعظم کے مسلسل اور فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور پر بھی نائب وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی، جس میں تارکینِ وطن کو درپیش اہم مسائل اور پاکستان و برطانیہ دونوں ممالک کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور کردار کا ذکر کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے برطانیہ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن، بالخصوص لارڈ عامر سرفراز جیسے ممتاز ارکانِ پارلیمان، دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی آئندہ بھی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان عوامی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔