نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکائونٹنٹس کے صدر ژاں بوکو کی ملاقات

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکائونٹنٹس (آئی ایف اے سی) کے صدر ژاں بوکو سے ملاقات کے دوران مالیاتی نظم و نسق، شفافیت اور موثر اقتصادی پالیسی سازی کے فروغ میں اکائونٹنسی کے شعبے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ژاں بوکو پاکستان …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکائونٹنٹس (آئی ایف اے سی) کے صدر ژاں بوکو سے ملاقات کے دوران مالیاتی نظم و نسق، شفافیت اور موثر اقتصادی پالیسی سازی کے فروغ میں اکائونٹنسی کے شعبے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ژاں بوکو پاکستان آمد پر خوش آمدید اور انہیں بتایا کہ جدید عالمی تقاضوں خصوصاً مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مضبوط نظام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے جنوبی ایشیائی فیڈریشن آف اکائونٹنٹس (ایس اے ایف اے ) کی خدمات کو سراہتے ہوئے آڈٹ کے معیار میں بہتری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی معاونت اور اخلاقی و پائیداری سے متعلق رپورٹنگ کے فروغ کے لیے آئی اے ایف سی کے ساتھ جاری تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستانی ماہرین کو نئے عالمی معیارات اور تکنیکی تبدیلیوں کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے آئی ایف اے سی کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنائی جائے گی۔

مزید خبریں