اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے آئندہ دورے کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک تفصیلی بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جہاں وہ ساتویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کوسیکرٹری خارجہ، بیجنگ میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ کے سینئر …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت چین کے آئندہ دورہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ اجلاس
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے آئندہ دورے کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک تفصیلی بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جہاں وہ ساتویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کوسیکرٹری خارجہ، بیجنگ میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ڈائیلاگ کی تیاریوں، مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے نتائج کو ترجیح دی جائے جو ہمہ جہت تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید موثر طور پر آگے بڑھانے میں معاون ہوں۔








