نائیجیریا،شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 170 ہوگئی،1941 زخمی

ابوجا ۔29اگست (اے پی پی):مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی،1941 زخمی ہیں ۔ شنہوا نے نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ کے فلڈ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جان …

ابوجا ۔29اگست (اے پی پی):مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی،1941 زخمی ہیں ۔

شنہوا نے نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ کے فلڈ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں دو ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 170ہو گئی ہے، 1941 زخمی اوردو لاکھ 5 ہزار 338 افراد بے گھر ہوئے، 8 شمالی ریاستوں میں سیلاب سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ادھر،ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ بھی موسم کی خراب صورتحال برقرار رہے گی۔