نااہل درباریوں کی پریس کانفرنس احتساب کے عمل کو سبوتاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے،نیب اور احتساب ان کے حواس پر چھائے ہوئے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

73

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل درباریوں کی پریس کانفرنس احتساب کے عمل کو سبوتاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے، نیب اور احتساب نااہلوں کے حواس پر چھائے ہوئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس میں ان کی پریشانی صرف روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کی تجویز سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کے دوران کیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نیب اور احتساب نااہلوں کے حواس پر چھائے ہوئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس میں ان کی پریشانی صرف روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کی تجویز سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل ترمیمی بل میں 6 ماہ کے اندر فیصلے سنانے کی تجویز سے بھی حواس باختہ ہیں، نااہلوں نے پہلے احتساب کو متنازع کرنے کی کوشش کی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش رہی کہ احتساب کے عمل کو کمزور اور سست کیا جائے، ان کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون شکنوں کو قانون کے تابع لایا جاتا رہے گا، تاریخ میں پہلی مرتبہ صاحبِ اقتدار قانون کے سامنے جوابدہ ہوئے ہیں