اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 75ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں قومی نغمہ “ہماری پہچان پاکستان” جاری کر دیا گیا۔
قومی نغمے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات، ملک کے خوبصورت اور دلکش مقامات کی جھلک،ملک بھر میں نادرا دفاتر میں عوامی خدمات سمیت دیگر پہلوئوں کو اجاگر کیا گیا۔نادرا کے تیار کردہ قومی نغمے کی دھن پر بول نادرا ملازمین نے لکھے۔