نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،کوئٹہ سے95 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے گئے، کیسکو

63
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

کوئٹہ۔ 11 جنوری (اے پی پی):وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اوراس سلسلے میں جمعرات کے روزبھی کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکل میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہر میں کاسی روڈ، مدرسہ روڈ،درانی باغ، چشمہ اچوزئی،نواں کلی بائی پاس، سریاب روڈ،موسیٰ کالونی،سیٹلائٹ ٹاون،کچلاک،سمنگلی روڈکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 95شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے،جن پر بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے،

اسی طرح کیسکوسریاب،زرغون اور سٹی ڈویژن کے زیرانتظام کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 81کنکشنز بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر پرائیوٹ نادہندہ صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران سینٹرل سرکل کوئٹہ میں کیسکوٹیموں کی جانب سے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 43لاکھ 90ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔ اسی طرح کیسکولورالائی سرکل میں کارروائی کے دوران بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 15لاکھ10ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ 30ہزارروپے وصول کئے گئے نیز کارروائی کرتے ہوئے مختلف گھریلواور کمرشل نادہندگان کے53کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے،

علاوہ ازیں کیسکوٹیموں نے زیارت اور ہرنائی کے علاقوں سے نادہندگان کے2 ٹرانسفارمرزبھی بلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے۔اس کے علاوہ پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یارو سب ڈویژن کے علاقوں سے نادہندگان کے3 ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے جبکہ کارروائی کے دوران قلعہ عبداللہ،چمن، پشین،خانوزئی اوریاروکے علاقوں سے 45گھریلواور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔

اسی طرح مختلف نادہندگان سے بقایاجات کے13لاکھ 29ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ22ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوٹیموں کی جانب سے پشین سرکل کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 15بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے تحریری درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں جن میں سے 12بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرزدرج کردئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں خضدارسرکل کے تحت کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلواور کمرشل نادہندگان کے103 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 9لاکھ 11ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباًایک لاکھ16ہزار روپے وصول کئے گئے۔

اس کے علاوہ سبی سرکل میں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے72نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 24لاکھ 77ہزارروپے ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ25 ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔کیسکومکران سرکل کے تحت بھی جمعرات کے روزسرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران56نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں 15لاکھ 45روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔