لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔
مہم کے اڑتیسویں روز498نا دہندگان سے1 کروڑ 92لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 62نا دہندگان سے1.86ملین اور ایسٹرن سرکل میں 52نا دہندگان سے4.83ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹو نے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 70نا دہندگان سے2.43 ملین اور ساتھ سرکل میں 24نا دہندگان سے0.85 ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 57نا دہندگان سے1.07 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 53نا دہندگان سے4.32 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 69نا دہندگان سے1.22ملین جبکہ قصور سرکل میں 111نا دہندگان سے2.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران30140نادہندگان سے96کروڑ80لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ ناردرن سرکل میں 4066نا دہندگان سے126.40ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3406 نا دہندگان سے221.35 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 3830 نا دہندگان سے141.20ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1701نا دہندگان سے56.79 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2568نا دہندگان سے59.32 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3179نا دہندگان سے133.47ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4651نا دہندگان سے66.56 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6739 نا دہندگان سے163.00 ملین کی ریکوری کی گئی۔