وادی ناران کے علاقے بوڑاوائی میں سیاحوں کی کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے دو سیاح توحید اور زین زخمی ہوگئے۔
ناران،بوڑاوائی میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار،لاہور کے رہائشی دو افراد زخمی

مزید خبریں
ناران۔ 04 نومبر (اے پی پی):وادی ناران کے علاقے بوڑاوائی میں سیاحوں کی کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے دو سیاح توحید اور زین زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ناران ہسپتال منتقل کردیا۔







