نارووال ، درمان روڈ کے پاس 16 سالہ لڑکا برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،تلاش جاری ،ترجمان ریسکیو 1122

161
Rescue 1122
Rescue 1122

نارووال۔ 01 اگست (اے پی پی):نارروال کے ریسکیو 1122کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ گاؤں چکوال سلہری درمان روڈ کے پاس 16 سالہ لڑکا برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ھے۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق ۔کال موصول ہوتے ہی شکرگڑھ اسٹیشن سے ایک ایمبولینس اور نارووال سے واٹر ریسکیو ٹیم کو فوری موقع پر بھیج دیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نعیم اختر کی زیر نگرانی ٹیم نے موقع پر پہنچتے ہی واٹر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔۔