نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی کارروائی،منشیات سمگلر گرفتار،14کلو گرام ہیروئن برآمد

77

کراچی۔ 24 فروری (اے پی پی):محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے روہڑی چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کوچ میں سوار ملزم کو گرفتار کرکے 800ملین روپے مالیت کی 14کلو اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے منشیات فروشوں کے خلاف صوبے بھر میں کارروائیاں تیز کردی ہیں۔گرفتار ملزم علی رضا پشاور کا رہائشی ہے جو پشاور سے کراچی سفر کررہا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔صوبائی وزیرمکیش کمار چاولہ نے محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کو ہدایات جاری کیں کہ منشیات کی روک تھام کیلئے بلاتفریق کارروائیاں تیز کی جائیں اور خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو مزید وسیع و فعال بنایا جائے اور روڈ چیکنگ مہم کو بھی بلا ناغہ پورے ہفتے جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔