واشنگٹن ۔25فروری (اے پی پی):خلائی تحقیق کے امریکی ادار( ناسا )نے مریخ پر خلائی گاڑی پرسیورینس کی لینڈنگ کے بعدکے شاندار اور دلکش مناظر کی تصاویر جاری کردیں ۔
تصاویر میں لینڈنگ سے کچھ فاصلے پردریا کے ایک قدیم ڈیلٹا کے پہاڑ کا سامنے والا حصہ نظر آرہا ہے۔ اس منظر کی تصویرخلائی گاڑی کے مستول کو 360 ڈگری گھماتے ہوئے لیا گیا تھا۔ مستول دوہری اور تصاویر کو بڑا کرکے دکھانے والے کیمرے سے لیس ہے جو ہائی ڈیفینیشن وڈیو بنا اور تصاویر لے سکتا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ یہ دلکش مناظر 142 انفرادی ایسی تصاویر پر مشتمل ہیں جن کو جو زمین پر جوڑا گیا ہے ۔ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے سکول آف آرٹ اینڈ خلائی تسخیر کے عہدیدار جیم بیل نے کہا ہے کہ ہم بالکل ایک ایسے مقام ہیں ، جہاں آپ جذبہ ، مواقع اور تجسس سے ان کی لینڈنگ سائٹس کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔ناسا نے بتایا کہ خلائی گاڑی کے کیمروں سے خلائی سائنسدانوں کو جیزیرو نامی آتش فشاں کے دہانہ کی تاریخ،
اس کے جغرافیائی اورفضا ئی حالات کا تجزیہ کرنے میں مد د ملے گی اور قریب سے جانچ پڑتال کرنے اور چٹانوں کی شناخت اور بالآخر ان پتھروں کوزمین پر واپس لانے میں مدد ملے گی ۔