کیلیفورنیا ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقی ا دارے ناسا نے نئے ڈیزائن والے طیارے کو اڑانے کا تجربہ کرلیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلائی تحقیقی ادارے کا کہناہے کہ انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مڑنے والے بازﺅں والا یہ طیارہ بنایا گیا ہے اور ناسا کے سائنسدان یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ اگر اس قسم کے طیارے کمرشل پروازوں کیلئے استعمال ہونے لگیں توایندھن …
ناسا نے نئے طیارے کا تجربہ کرلیا

مزید خبریں
کیلیفورنیا ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقی ا دارے ناسا نے نئے ڈیزائن والے طیارے کو اڑانے کا تجربہ کرلیا ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلائی تحقیقی ادارے کا کہناہے کہ انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مڑنے والے بازﺅں والا یہ طیارہ بنایا گیا ہے اور ناسا کے سائنسدان یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ اگر اس قسم کے طیارے کمرشل پروازوں کیلئے استعمال ہونے لگیں توایندھن کے اخراجات میں کافی بچت ہوگی۔ ناسا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اسکا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے اوراسی کامیابی کی بناءپروہ یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ مستقبل میں بننے والے برق رفتار یا کم تیز رفتار طیاروں کی ڈیزائننگ میں بڑی تبدیلی رونما ہو گی۔








