کراچی۔ 15 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد کی زیر نگرانی ناظم آباد ٹائون میں مسجد و امام بارگاہ نور الایمان اور مسجد و امام بارگاہ علمدار کربلا کے اطراف صفائی ستھرائی، چونے کا چھڑکائو، جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور روشنی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفرکی ہدایت پر عزاداران حسین کو سہولتوں کی فراہمی کا عمل تواتر سے جاری ہے اوراس سلسلے میں ٹائون کے افسران و ملازمین دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ناظم آباد ٹائون کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری اور روشنی کے نوے فیصد انتظامات ایک ہفتہ قبل ہی مکمل کر لیئے گئے تھے۔