مانےشیخوپورہ۔ 22 جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ 71ہزار روپے سے زائد جرمانہ کیا ۔
معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 58ہزار785لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع اشیاء جن میں 10کلو گرام زائد المیعاد اشیاء خورد نوش سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔