24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںناقص اور ملاوٹی دودھ کی نشاندہی پر سخت اقدامات کیے جا رہے...

ناقص اور ملاوٹی دودھ کی نشاندہی پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی

- Advertisement -

راولپنڈی۔13جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ بردار گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جن میں ناقص اور ملاوٹی دودھ کی نشاندہی پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ، ٹھلیاں اور چکری انٹر چینج پر ہونے والی کارروائیوں کے دوران 20 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود ایک لاکھ تین ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔

تجزیے کے دوران 5 ہزار 500 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ناقص دودھ کی ترسیل پر ذمہ دار گاڑی مالکان پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں