ساہیوال۔ 06 اپریل (اے پی پی):ناقص مربہ جات تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن،سانگلہ پٹرول پمپ کے قریب اڈا کمیر میں مربہ جات یونٹ پر کارروائی،900 کلو بدبودار مربہ،45 کلو ممنوعہ اجزاء تلف،7 ہزار 500 کلو چینی،7 ہزار کلو پروسس شدہ مربہ،2500 کلو پھل،2200 کلو تیار شدہ مصنوعات ضبط،یونٹ کی بہتری تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سانگلہ پٹرول پمپ کے قریب اڈا کمیر ساہیوال میں مربہ یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔
مربہ جات کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاء کا استعمال کیا جا رہا تھا۔سٹوریج ایریا میں حشرات کی موجودگی،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ہزاروں کلو گرام مصنوعات ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں 1223 پر رابطہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578859