راولپنڈی۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی، لاہور کراچی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر سر ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ کمنٹری پینل میں ایلسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان بھی کمنٹری کریں گے۔
دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا ستھیلیلکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہو گا۔
پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری بھی ہو گی۔ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹر ہوں گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پی ایس ایل میں مکمل طور پر اردو کمنٹری کے ذریعے ہم اپنے پرجوش شائقین کے بہت قریب پہنچ سکیں گے جن کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
راولپنڈی۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی، لاہور کراچی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر سر ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ کمنٹری پینل میں ایلسٹر …
مزید خبریں
پی ایچ ایف نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس و سیریز کا شیڈول طے کر لیا،ترجمان
کانگو میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 4200 سے متجاوز، 1916 افراد ہلاک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
راولپنڈی۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک راولپنڈی، لاہور کراچی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر سر ایلسٹر کک پہلی بار پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔ کمنٹری پینل میں ایلسٹر کک کے علاوہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان بھی کمنٹری کریں گے۔
دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیزا ستھیلیلکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔ پاکستان کے چار سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل کے علاوہ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ انالسٹ سکندر بخت بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری میں ڈیبیو ہو گا۔
پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری بھی ہو گی۔ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹر ہوں گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں کی کمنٹیٹرز کے طور پر موجودگی سے کوریج کا بہترین معیار نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پی ایس ایل میں مکمل طور پر اردو کمنٹری کے ذریعے ہم اپنے پرجوش شائقین کے بہت قریب پہنچ سکیں گے جن کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ ہو گا۔
مزید خبریں
پی ایچ ایف نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس و سیریز کا شیڈول طے کر لیا،ترجمان
کانگو میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 4200 سے متجاوز، 1916 افراد ہلاک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کی مکہ آمد
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
کولمبیا میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 132 ہوگئیں
اقوام متحدہ کا بچوں کو آن لائن معلوماتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ