لاہور ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 برس تھی، علی اعجاز نے 28 فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، خواجہ اینڈ سن اور کھوجی علی اعجاز ان کے مقبول ڈرامے تھے۔علی اعجاز نے 1967ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، فلم انسانیت ان کی پہلی فلم تھی …
نامور اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

مزید خبریں
لاہور ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 برس تھی، علی اعجاز نے 28 فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، خواجہ اینڈ سن اور کھوجی علی اعجاز ان کے مقبول ڈرامے تھے۔علی اعجاز نے 1967ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، فلم انسانیت ان کی پہلی فلم تھی جس کے بعد دلبر جانی، یملا جٹ، جی او جٹا، دوبئی چلو، عشق پیچا اور دوستانہ جیسی اردو اور پنجابی 26 فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری نے ان کے فنی کیریئر کو چار چاند لگا دیئے جن میں خواجہ اینڈ سن، کھوجی علی اعجاز اور ہیر رانجھا سمیت دیگر شامل ہیں۔ اداکار علی اعجاز طویل عرصہ سے علیل تھے تاہم گذشتہ روز دل کا دورہ ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا جس کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔








