- Advertisement -
ملتان۔ 20 مارچ (اے پی پی):ملتان: نامور شاعر ادیب اور ماہر قانون منیر فاطمی کی 30 ویں برسی (کل ) 21 مارچ کو منائی جائے گی ان کا 1995 ءمیں انتقال ہو ا تھا ۔منیر فاطمی 11 ستمبر 1948ء کو ملتان میں پیدا ہوئےاور 1978 ء میں وکالت کا آغاز کیا۔ان کی کتابوں میں شعری مجموعہ ادراک،مجموعہ خیال ،سرائیکی مجموعہ بلدے پچھانویں ،غزلوں کا مجموعہ شہر شب ،شب تاب ،سفرنامہ بھارت ،خواب سفراور سفر نامہ ایران گرد باد شامل ہیں منیر فاطمی ملتان کی ادبی دنیا میں ایک متحرک نام تھا وہ شہر کی ادبی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کرتے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574729
- Advertisement -