نبی پاک ﷺ نے خود اخلاقی معیار کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرکے ریاست مدینہ کے اخلاقی معیار کو بلند کیا، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

103
وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں" فائٹ بیک" کرنے پرمبارکباد

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ نے اپنے اعلیٰ ترین اخلاقی معیار کی بنیاد پر ریاست مدینہ کے اخلاقی معیار کو بلند کیا ۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے پہلےخود اخلاقی معیار کی اعلیٰ ترین مثال(صادق و امین )قائم کی اور پھر اسی بنیاد پر ریاست مدینہ کے اخلاقی معیار کو بلند کیا جو دنیا کی بہترین تہذیب بن گئی۔

وزیراعظم نے رومن دانشور "سکیپیو ” کا قول بھی نقل کیا جس میں اس نے کہا کہ کہ کوئی بھی معاشرہ اخلاقیات کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا ۔