نبی کریم ﷺافضل ترین اور آخری نبی ہیں، پروفیسر پیر زادہ مہمین رضا بغدادی

96

سیالکوٹ۔19نومبر (اے پی پی):مرکزی کوآرڈینیٹر جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر پیر زادہ مہمین رضا بغدادی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ افضل ترین اور آخری نبی ہیں، محمد مصطفی کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔

منگل کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ،قادیانیوں کا ہر سطح پر ہر میدان میں مقابلہ کرینگے ۔

انہو ں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے حبیب کو تمام انبیاء کا سردار اور خاتم النبینﷺ بنا کر مبعوث فرمایا۔