نجی موبائل فون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب نے ”اے پی پی“ سے گفتگو

141

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) نجی موبائل فون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب نے کہا کہ ملک میں تمام آپریٹرز کو بزنس کے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں، ٹیلی نارکسانوں کو جدید کاشتکاری کے طریقے اور ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے ایپس کے ذریعے آگاہی اور مدد فراہم کر رہی ہے۔ ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کی طرف سے ڈرب سسٹم کا نفاذ قبل از وقت ہے جس کے باعث موبائل فون کمپنیوں کو 20، 20 لاکھ سے زائد موبائل فون رجسٹر نہ ہونے کے باعث سمیں بند کرنا پڑیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوفون کمپنی کا لائسنس کی تجدید کرنے کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اسی کے ذریعے دیگر کمپنیوں کو بھی تجدید لائسنس کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا چاہیے۔